Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، رانا قاسم نون

By FARHAN.YOUNAS1992
June 16, 2026 2 Min Read
0

رانا قاسم نون نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے ملک کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو منوایا جبکہ سفارتی اور سیاسی محاذوں پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں، خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور ثالثی کے مختلف عمل میں پاکستان کا کردار نمایاں رہا ہے اور ملکی قیادت امن کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے بنیادی اور کور ایشو ہے، کشمیر شہدا کی امانت اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی جزو ہے، جبکہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کا رشتہ تاریخی، سیاسی، اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہے۔

رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان اسے عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوئی ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے اور وہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

رانا قاسم نون نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور سفارتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میں بہتری کی جانب گامزن ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی علاقائی تنازعات کے حل اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Next

ایران کے معاملے پر تکنیکی تفصیلات طے ہونا باقی ہے،جے ڈی وینس

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme