Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر اتفاق، ڈالر کی قدر گرگئی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کےلیے ابتدائی امن معاہدے کی خبر کے بعد امریکی ڈالر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 10 روز کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

ڈالر انڈیکس جو امریکی کرنسی کی قدر کو دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ناپتا ہے، 0.31 فیصد کمی کے بعد 99.492 پوائنٹس پر آگیا، جو 5 جون کے بعد کم ترین سطح ہے۔

کرنسی مارکیٹ میں یورو 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1607 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.3 فیصد بڑھ کر 1.3448 ڈالر تک پہنچ گیا۔ آسٹریلوی ڈالر میں 0.5 فیصد اور نیوزی لینڈ ڈالر میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جاپانی ین 160 فی ڈالر کی سطح کے قریب برقرار رہا، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ جاپان کا مرکزی بینک 16 جون کو ختم ہونے والے اپنے اجلاس میں شرح سود 31 سال کی بلند ترین سطح تک لے جانے کا اعلان کر سکتا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، تاہم مارکیٹ اب بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ معاہدے کی مکمل کامیابی اور تیل کی سپلائی کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امن معاہدے کی خبر نے ڈالر پر دباؤ بڑھایا ہے، تاہم آنے والے دنوں میں سرمایہ کار آبنائے ہرمز کی عملی بحالی، تیل کی ترسیل کی رفتار اور امریکا۔ایران مذاکرات کی پیش رفت کا انتظار کریں گے، جس کے بعد ہی کرنسی مارکیٹ کا اگلا رخ واضح ہو سکے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ہائیر ایجوکیشن اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

Next

ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme