Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ایران جیت گیا، اسرائیل۔امریکا اتحاد ناکام ہوگیا، حافظ نعیم الرحمان

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ایران کی کامیابی اور اسرائیل۔امریکا اتحاد کی ناکامی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران کی مزاحمت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سامراجی قوتیں صرف اسی وقت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں جب ان کے سامنے مزاحمت نہ ہو تاہم استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ کی جانے والی مزاحمت بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت کے بعد خطے میں نئے سفارتی اور دفاعی امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدے کو مزید وسعت دی جانی چاہیے اور اس میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں مشترکہ سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ پاک۔ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری طور پر عملی کام شروع کیا جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے آغاز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے سے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے اس پیش رفت کو مسلم دنیا کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال میں پاکستان کو اپنے قومی اور معاشی مفادات کے مطابق مؤثر فیصلے کرنے چاہییں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا

Next

خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme