Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5,335 ارب روپے مقرر

By FARHAN.YOUNAS1992
June 13, 2026 2 Min Read
0

نئے مالی سال میں نان ٹیکس ریونیو کی مدمیں حکومت کے پاس 5 ہزار 335 ارب روپے جمع ہوں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سےکمائی کرنے والوں پر بھی ٹیکس لگے گا،رواں سال کے مقابلے میں عوام سے 178 ارب اضافی پیٹرولیم لیوی بھی وصول کی جائے گی,قابل تقسیم آمدن سے صوبوں کو 8 ہزار 848 ارب روپے ملیں گے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ٹیکس آمدن کےساتھ ساتھ نان ٹیکس ریونیو کے اہداف بھی نمایاں طور پربڑھادیئے،بجٹ دستاویزات کےمطابق نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 335ارب روپےجمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

حکومت کواسٹیٹ بینک کےمنافع سے ایک ہزار 435ارب روپےسےزائد حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ سول ایڈمنسٹریشن سےمجموعی طور پر ایک ہزار 480 ارب روپے آمدن متوقع ہے،صوبوں سےگرانٹس اور مختلف محصولات کی مد میں ایک ہزار 35 ارب روپےجبکہ سرکاری جائیدادوں اور اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدن 435 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔۔

بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف بھی بڑھا دیا گیا،آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 676ارب روپےسے زائد وصول کرنے کا منصوبہ،قدرتی گیس کی رائلٹی سے 95 ارب جبکہ پاسپورٹ فیس اور دیگرسرکاری خدمات سے 73 ارب روپےحاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

دوسری جانب حکومت نے یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا،بینکوں کو کٹوتی کا اختیار ہوگا۔

قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو مجموعی طور پر8 ہزار 848 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے جو رواں مالی سال کے مقابلے میں ایک ہزار 257 ارب روپے زیادہ ہیں۔پنجاب کو 4 ہزار 402ارب روپے، سندھ کو 2ہزار 207ارب روپے، خیبرپختونخوا کو ایک ہزار 443ارب روپے جبکہ بلوچستان کو 795 ارب روپے ملیں گے۔۔اس کے علاوہ گیس ڈیویلپمنٹ سرچارج اور دیگر مالیاتی ٹرانسفرز کی مد میں صوبوں کو مزید 213ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

Next

نئے مالی سال میں 6 ہزار 779 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا پلان

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme