Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

حکومت کا ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ بین الاقوامی ٹرانزکشن ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان

By FARHAN.YOUNAS1992
June 12, 2026 2 Min Read
0

حکومت نے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ بین الاقوامی ٹرانزکشن ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں ڈیبٹ ،کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزکشن پر ٹیکس 5 فیصد سے  0.5 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔

حکومت نےغیرملکی اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا خاتمہ کردیا،وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ اقدام سے پاکستانیوں کو غیر ملکی مالی اثاثے ریکارڈ پر لانے کی حوصلہ افزائی ملے۔

بجٹ دستاویز

دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 848 ارب روپےمنتقل کیئے جائیں گے،وفاقی حکومت کی خالص آمدن کا تخمینہ 11 ہزار 751 ارب روپےہے،اندرونی ذرائع سے 2034 ارب،بیرونی ذرائع سے 813 ارب کا قرض ملےگا،حکومت ٹی بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، سکوک سے 4012 ارب حاصل کرے گی۔

دستاویزات کےمطابق اگلےمالی سال سرکاری اداروں کی نجکاری سے 161 ارب روپے حاصل ہوں گے،دفاع کیلئے 3 ہزار ارب روپے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ہزار ارب مختص کیے گئے،حکومت اگلے مالی سال جاری اخراجات پر 17 ہزار 495 ارب خرچ کرے گی،آئندہ مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 54 ارب خرچ ہوں گے،پنشن ادائیگی کیلئے 1 ہزار 169 ارب، سول حکومت کیلئے 1  ہزار 71 ارب مختص کیے گئے ہیں،جبکہ نئے مالی سال ہنگامی اقدامات کیلئے بجٹ میں 430 ارب روپے مختص ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان

Next

وفاقی بجٹ 2026-27: دفاع کو اولین ترجیح، 3 ہزار ارب روپے مختص

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme