Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس نے حکومت سے شہدا پیکج میں اضافے کا مطالبہ کردیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 12, 2026 1 Min Read
0

پشاور: محکمہ پولیس خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے شہدا پیکج میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس نے  شہدا پیکج میں اضافے سے متعلق سفارشات تیار کرکے سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ دیگر صوبوں کے مقابلے کے پی پولیس کے شہدا اور زخمیوں کا پیکج کم ہے، پولیس اہلکاروں کا مورال بڑھانےکیلئے شہدا پیکج میں اضافہ ضروری ہے۔

محکمہ پولیس کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر تک شہید پولیس اہلکاروں کا شہدا پیکج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے تک بڑھایاجائے، شہیدکانسٹیبل کے ورثاء کو 5 مرلے اور شہید انسپکٹرکے ورثا کو7 مرلہ پلاٹ دیے جائیں، شہید ڈی ایس پی اور اے ایس پی کےورثا کو  ایک کروڑ 60 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے جب کہ ورثاء کیلئے  10 مرلہ پلاٹ دینےکی سفارش بھی کی گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی ہر بیٹی کی شادی پر8 لاکھ روپے برائیڈل گفٹ ورثاء کو دیاجائے، دہشتگردی میں پولیس اہلکاروں کےگھر،گاڑی یا دیگر اثاثوں کے نقصان کامعاوضہ دیاجائے،  ڈیوٹی یا دہشتگردواقعہ میں پولیس اہلکار کےہمراہ زخمی یا شہید رشتے دارکو بھی معاوضہ دیاجائے،  متاثرہ پولیس اہلکار کی بیوی بچوں کو 50 لاکھ، والدین اور بہن بھائی کو 30 لاکھ دیے جائیں۔

 محکمہ پولیس کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 18 تا 22 شہید پولیس افسران کےلواحقین کیلئے 2 کروڑ10لاکھ روپےکاشہدا پیکج رکھا جائے، اس کے علاوہ گریڈ 18 سے 22 تک شہید پولیس افسران کے لواحقین کو ایک کنال پلاٹ دینےکی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا اختیار بلاول بھٹو کو سونپ دیا گیا

Next

فرانس میں فلسطینی اور اسرائیلی گروپس کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، دو ریاستی حل کے تحفظ پر زور

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme