Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان ریلویز میں اصلاحات کیلئے سٹریٹجک روڈ میپ کی منظوری

By FARHAN.YOUNAS1992
June 11, 2026 2 Min Read
0

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں عوام کے لئے سفر اور مال برداری کیلئے نقل و حمل کا محفوظ اور سستا ذریعہ بننے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فریٹ سروس ریلوے نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مال برداری کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے اصلاحات کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے ذریعے فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بہتری سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، جدید اور مؤثر ریلوے نظام کاربن اخراج میں کمی اور ماحول دوست نقل و حمل کے فروغ میں مددگار ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی ترقی علاقائی روابط کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی، ریلویز کی زمینوں پر نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ آمدنی کو ریلوے نظام کی بہتری کے لئے استعمال میں لایا جائے۔

اجلاس کو پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے سٹریٹجک روڈ میپ اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ روڈ میپ میں مسافروں اور مال برداری دونوں شعبوں میں مارکیٹ شیئر بڑھانے کے اہداف شامل ہیں۔

ریلوے خدمات کے معیار میں بہتری، نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ اور مالی استحکام روڈ میپ کے اہم ستون ہوں گے۔

اس روڈ میپ میں ریلویز کے گورننس نظام میں بہتری، ڈیجیٹائزیشن، ریلوے لائنز کی توسیع، علاقائی روابط، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نجی شعبے کی شمولیت اور مالی استحکام قائم کرنے کے اہداف شامل ہیں۔

جدید کوچز کا استعمال، ٹرینوں اور سٹیشنز پر مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی، ML-1, ML-2، ML-3 اور دیگر ٹریکس کی اپ گریڈیشن، رائٹ سائزنگ بھی اصلاحات کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد حنیف عباسی، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 49 ہزار 651 میگاواٹ تک پہنچ گئی

Next

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کی عرس تقریبات کا آغاز

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme