Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: ایران نے امریکہ میں سیاسی اشتعال اور غیر مجاز جھنڈوں پر میچ معطل کرنے کی دھمکی دے دی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
0

ایران کے وزیر کھیل و نوجوانان احمد دونیمالی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایرانی میچز میں سیاسی علامات یا غیر مجاز جھنڈے آویزاں کیے گئے تو ایران کی ٹیم میچ روکنے کا حق استعمال کر سکتی ہے۔

تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کو تمام شریک ٹیموں کے لیے یکساں اور محفوظ ماحول فراہم کرنا فیفا قوانین اور اولمپک چارٹر کے تحت لازمی ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی قسم کی سیاسی اشتعال انگیزی یا غیر مجاز علامتوں کی موجودگی میں ایرانی ٹیم کے مینیجرز کو کھیل روکنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

وزیر کھیل نے خاص طور پر امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے دوران بعض انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، جس پر متعدد ممالک نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت اور کوٹہ سسٹم میں ایرانی شائقین کے ساتھ رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں، تاہم ان کے مطابق اس طرح کے اقدامات ایران کی ٹیم کے عزم کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ بعض ویزا مسائل ہر صورت سیاسی نہیں ہوتے، تاہم فیفا کو میزبان ملک کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کے لیے مساوی سلوک یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ بعض بین الاقوامی فیصلے کھیل کے اصولوں کے بجائے سیاسی اثرات کے تحت کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ قومی ٹیم کے لیے انعامی فریم ورک منظور کیا جا چکا ہے اور کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اگلے راؤنڈ تک رسائی کا ہدف دیا گیا ہے۔

وزیر کے مطابق ایران آئندہ ایشین اور پیرا ایشین گیمز کے لیے بھی بھرپور تیاری کر رہا ہے، جہاں ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل وفد شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باوجود کھیلوں کی سرگرمیاں اور تربیتی کیمپس جاری رکھے گئے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آبنائے ہرمز کے قریب گرنے والا اپاجی ہیلی کاپٹر ایران نے تباہ کیا،اسکا جواب ضرور دیں گے، ٹرمپ

Next

امریکی ایوان میں 70 ارب ڈالر کا امیگریشن انفورسمنٹ بل پیش، ٹرمپ کی حمایت

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme