Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

جنید انوار چوہدری اور شاہد آفریدی کی ملاقات، ساحلی علاقوں میں اسپورٹس اکیڈمیز کے قیام پر غور

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
0

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی، جس میں بحری شعبے اور اسپورٹس سیکٹر کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلیو اکانومی وژن کے تحت کھیلوں کے فروغ، ماحولیاتی آگاہی، سمندری تحفظ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کو قومی ترقی اور سماجی شعور کے فروغ کے لیے مؤثر ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اب صرف تجارتی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہیں قومی ترقی، نوجوانوں کی تربیت اور سماجی ترقی کے مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے سمندری ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بلیو اکانومی وژن میں کھیلوں کے شعبے کو بھی شامل کر رہی ہے اور ساحلی علاقوں میں اسپورٹس اکیڈمیز، کرکٹ ٹریننگ سینٹرز اور نوجوانوں کے لیے تربیتی سہولیات کے قیام پر غور جاری ہے۔ ان کے مطابق گوادر سمیت مختلف ساحلی شہروں میں اسپورٹس اور اوشن آگاہی پروگرامز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کھیلوں کے ذریعے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں اسپورٹس ٹورازم اور کرکٹ کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نجی شعبے کی شراکت سے نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ بحری اور اسپورٹس سیکٹر کے باہمی اشتراک سے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا تاکہ ساحلی علاقوں میں کھیلوں، سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کو یکجا کیا جا سکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسحاق ڈار کا صومالی ہم منصب سے رابطہ، پاکستانی مغویوں کی رہائی کی کوششوں پر تبادلہ خیال

Next

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ،ایک جوان شہید

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme