Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
0

خارجی شہزاد کی ویڈیو اور آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ افغانستان سے بھارتی تحریر کردہ بیانیہ پڑھ کر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی شہزاد نے تحریر شدہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کرکے آزادی لینا چاہتی تھی جو ان کا حق ہے، پاکستان کی ریاست کے حوالے سے آئندہ پیش رفت اور اس کے اثرات بہت جلد سب کے سامنے آ جائیں گے۔

خارجی شہزاد کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنما سے بدامنی پھیلانے اور الیکشن ملتوی کرنے کی آڈیو کال بھی منظر عام پرآ گئی، آڈیو لیک میں خارجی شہزاد آزاد کشمیرمیں شرپسندی کیلئے کارکنوں کوجمع کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

خارجی شہزاد اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنما کی آڈیو لیک میں کہا جاتا ہے کہ ہم انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سےمخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت منعقد نہیں ہونے دیں گے۔

خارجی شہزاد مزید کہتا ہے کہ ہمیں عسکریت اور طاقت کے ذریعے کشمیر کی فوج بحال کر کے آزادی اور دیگر معاملات میں سب کشمیروں کو شامل کرنا چاہئے۔

ماہرین کے مطابق لڑکھڑاتی آواز میں بھارتی تحریر کردہ بیان سے واضح ہے کہ بدامنی اور انتشار کے مذموم عزائم بھارتی پشت پناہی پر کئے جا رہے ہیں، خارجی شہزاد کی بھارتی ایما پر پرتشدد کارروائیوں کی حمایت عکاس ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔

ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج ایک دہشت گرد گروہ ہے جسے بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور اس کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کی اعلانیہ صف بندی، آزاد کشمیر میں بھارتی عزائم کی ناکامی پر اس کی بے چینی کا واضح ثبوت ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق پیشگوئی

Next

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme