Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

فیفا ورلڈ کپ کے نامزد ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 1 Min Read
Comments Off on فیفا ورلڈ کپ کے نامزد ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نامزد صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد میامی ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا، جس پر کھیلوں کے حلقوں میں تشویش اور بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر آرتان ورلڈ کپ کی آفیشل ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے امریکا پہنچے تھے، تاہم میامی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں امریکی حکام نے انہیں ترکیہ جانے والی پرواز پر سوار کر کے واپس روانہ کر دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا اور انہیں عالمی سطح پر فٹبال میچز میں عمدہ کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق صومالی سفارتخانے نے ان کے سفر کے لیے سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کیا تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں امریکا میں داخلے کی منظوری نہ مل سکی۔

تاحال امریکی حکام کی جانب سے اس فیصلے کی تفصیلی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ اس معاملے پر کھیلوں اور سفارتی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد آفیشل کو داخلے سے روکنا غیرمعمولی صورتحال تصور کی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز اہم فائنلز آج پشاور میں ہوں گے

Next

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme