Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز اہم فائنلز آج پشاور میں ہوں گے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز اہم فائنلز آج پشاور میں ہوں گے

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن و ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے جاری نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز اہم فائنل مقابلے پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز مردوں اور خواتین کے مختلف انفرادی اور ٹیم ایونٹس کے فائنل مقابلے شیڈول کیے گئے ہیں، جن میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ مقابلوں میں جیولین تھرو، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، مکسڈ ریلے اور مختلف ٹریک ایونٹس شامل ہیں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین کے مطابق مردوں کے فائنل ایونٹس میں 400 میٹر ریس، 3000 میٹر ریس، جیولین تھرو اور ہیمر تھرو کے مقابلے شامل ہوں گے۔ دوسری جانب خواتین کے فائنل مقابلوں میں 400 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، جیولین تھرو، لانگ جمپ اور ہیمر تھرو کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ مکسڈ 4×100 میٹر ریلے کے دلچسپ مقابلے بھی چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے، جن میں مرد اور خواتین کھلاڑی مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔ منتظمین کے مطابق تمام مقابلے روزانہ شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 مرد و خواتین ٹیمیں شریک ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی نمائندہ ٹیمیں شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ 10 جون تک جاری رہے گی، جبکہ اختتامی روز فائنل مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور مستقبل کے قومی و بین الاقوامی مقابلوں کے لیے باصلاحیت اتھلیٹس کی تیاری ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، عسکری تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Next

فیفا ورلڈ کپ کے نامزد ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme