Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

یورپی یونین نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کے الزام پر ایران کی بحری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on یورپی یونین نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کے الزام پر ایران کی بحری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

یورپی یونین نے پہلی مرتبہ اپنے نئے پابندیوں کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے ایران کے خلاف تازہ پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان پابندیوں کا ہدف ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ سے وابستہ ایک یونٹ اور دو اعلیٰ عہدیداران ہیں، جن پر آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ کی صوبہ ہرمزگان میں قائم کمانڈ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب بحریہ کے نائب کمانڈر محمد اکبر زادہ اور ایک اور اہلکار حامد حسینی پر بھی انفرادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یورپی یونین کا مؤقف ہے کہ متعلقہ افراد اور ادارے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ آمد و رفت کے لیے خطرات پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ یورپی حکام کے مطابق یہ اقدامات عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی چین کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب یورپی یونین نے سمندری سلامتی اور عالمی بحری گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے متعارف کرائے گئے نئے قانونی اختیارات کے تحت ایران کے خلاف پابندیاں نافذ کی ہیں۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس علاقے میں کشیدگی اور بحری سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث مغربی ممالک اور ایران کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام سے متعلق خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

شی جن پنگ کا پیانگ یانگ میں شاندار استقبال، چین اور شمالی کوریا نے ’ناقابلِ شکست دوستی‘ کا اعادہ کر دیا

Next

پاکستان کو پہلی بار مسلسل دو خواتین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme