Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Iran threatens to immediately evacuate citizens near oil facilities in Saudi Arabia, Qatar and the UAE
دنیا

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائیاں ختم، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا بڑا اعلان

By FARHAN.YOUNAS1992
June 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائیاں ختم، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا بڑا اعلان

ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، جبکہ لبنان کے عوام کی حمایت میں صہیونی ریاست کو مؤثر اور دردناک جواب دیا جا چکا ہے۔

ایرانی فوجی کمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں ایران نے مخصوص فوجی کارروائیاں انجام دیں، جن کے بعد آپریشنز کو فی الحال ختم کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ایرانی ردعمل سے سبق سیکھنا چاہیے۔ تاہم اگر مستقبل میں دوبارہ جارحیت یا اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رہا تو ایران پہلے سے کہیں زیادہ شدید، وسیع اور تباہ کن اقدامات کرے گا۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے شمالی اسرائیل میں واقع اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل کی نیوتم اور تل نوف ایئر بیسز پر بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے، جو ایران میں ریڈار تنصیبات پر ہونے والے حملوں کا جواب تھے۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں متعدد حساس اور اسٹریٹجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری مالی اور عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کی مزاحمتی قوتیں کسی بھی دباؤ، دھمکی یا فوجی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گی۔ اگر ایران یا مزاحمتی محاذ کے خلاف مزید کارروائیاں کی گئیں تو اس کا جواب کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

لاہور:محرم الحرام کے پیش نظر سوشل میڈیا پرخصوصی سائبر پٹرولنگ کا آغاز

Next

شی جن پنگ کا پیانگ یانگ میں شاندار استقبال، چین اور شمالی کوریا نے ’ناقابلِ شکست دوستی‘ کا اعادہ کر دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme