Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران اسرائیل کشیدگی: ٹرمپ متحرک، نیتن یاہو کو جوابی کاروائی نہ کرنے کا مشورہ، تہران سے معاہدے کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 7, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران اسرائیل کشیدگی: ٹرمپ متحرک، نیتن یاہو کو جوابی کاروائی نہ کرنے کا مشورہ، تہران سے معاہدے کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری رابطہ کر کے انہیں ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں عسکری کارروائی سے باز رہنے کا مشورہ دیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حالیہ میزائل حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس لیے وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل مزید جوابی کارروائی سے گریز کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل دوبارہ حملہ کرتا ہے تو خطے میں کشیدگی کا سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ طے پانے کے بہت قریب ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ حالیہ واقعات اس پیش رفت کو متاثر کریں۔ ان کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات مثبت مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور آنے والے چند دنوں میں کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے کہیں گے کہ مزید فوجی ردعمل کی ضرورت نہیں کیونکہ دونوں فریق اپنی کارروائیاں کر چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں آج رات مزید کسی حملے کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف اسرائیلی حملوں پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ایران کے ساتھ معاہدہ قریب دکھائی دے رہا تھا، بیروت پر حملوں نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملوں کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور معاہدے کو حتمی شکل دے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آپ نے اپنے میزائل داغ دیے، اب کافی ہے، واپس آئیں اور معاہدہ کریں۔”

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیلی کے لبنان پر حملوں کے جواب میں ایران نے تل ابیب پر میزائلوں کی بارش کردی

Next

ایران نے فضائی حدود کے مغربی حصے کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا، شہریوں کو ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme