Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کا آخری وارم اپ میچ کل اسکاٹ لینڈ کے خلاف

By FARHAN.YOUNAS1992
June 7, 2026 2 Min Read
Comments Off on ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کا آخری وارم اپ میچ کل اسکاٹ لینڈ کے خلاف

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ منگل کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اطلاعات کے مطابق قومی ویمنز اسکواڈ اس وقت انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں موجود ہے، جہاں کھلاڑیاں میگا ایونٹ سے قبل بھرپور تربیت اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ اتوار کے روز بھی ٹیم نے جسمانی فٹنس اور مہارتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنے پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی اور اسے 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہو جائے گی۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹرائی نیشن سیریز میں بھی شرکت کی تھی، تاہم قومی ٹیم ابتدائی دونوں میچز ہار گئی تھی جبکہ بعد کے دو مقابلے بارش کے باعث منسوخ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ 12 جون سے انگلینڈ اور Wales میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔

پاکستانی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد پاکستان 17 جون کو ساؤتھ کوریا، 20 جون کو بنگلا دیش، 23 جون کو آسٹریلیا اور 27 جون کو نیدرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

Next

جنوبی کوریا میں دو دہائیوں بعد خاتون وزیرِ اعظم نامزد، ہان سیونگ سوک کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme