Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آج کے دن پاک فضائیہ نے لاہور کے آسمان پر اسرائیلی ساختہ بھارتی طیارہ شکار کیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 7, 2026 3 Min Read
Comments Off on آج کے دن پاک فضائیہ نے لاہور کے آسمان پر اسرائیلی ساختہ بھارتی طیارہ شکار کیا

لاہور:  سال 2002 کا موسمِ بہار جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک انتہائی سنسنی خیز اور خطرناک دور تھا، اس سال لاہور کے آسمان پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے تاریخ رقم کر کردی، سات جولائی کو پاک فضائیہ نے اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون کو ایسے طریقے سے مار گرایا جو کبھی کسی نے نہیں اپنایا تھا۔

دسمبر 2001 میں نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے ایک حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہو چکی تھی، دونوں ملکوں نے لاکھوں فوج سرحدوں پر آمنے سامنے کھڑی کر دی تھی، جسے بھارت کی طرف سے آپریشن پراکرم کا نام دیا گیا تھا۔

صورتحال اتنی سنگین تھی کہ واشنگٹن، لندن اور بیجنگ میں بیٹھے ماہرین ایٹمی جنگ کے خطرات پر غور کر رہے تھے اور امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول نے اس بحران کو اپنے کیریئر کا سب سے خوفناک ترین دور قرار دیا تھا۔

اس ماحول میں دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے جاسوسی مشنز چلا رہی تھیں، اور اسی مقصد کے لیے بھارتی فضائیہ نے اس وقت نئے اسرائیلی ساختہ ’سرچر مارک ٹو‘ نامی جاسوس ڈرون حاصل کیے تھے۔

سات جون 2002 کی رات کو بھارت کا ایک ایسا ہی ڈرون لاہور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوا، یہ ڈرون وزن میں ہلکا، سائز میں چھوٹا اور رفتار میں دھیما تھا، اور اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ روایتی ریڈارز کی نظروں سے بچ کر خاموشی سے ویڈیو اور تصاویر بنا سکے۔

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسے چھوٹے اور دھیمے طیاروں کو رات کے اندھیرے میں ریڈار پر پکڑنا اور پھر انہیں نشانہ بنانا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔

پاک فضائیہ کا ریڈار سسٹم اس رات پوری طرح الرٹ تھا اور آپریٹرز نے اس چھوٹے سے سگنل کو نہ صرف وقت پر پہچانا بلکہ اس کا تعاقب بھی شروع کر دیا۔

پاک فضائیہ کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے مطابق ہمیشہ چوکنا رہنے والے پی اے ایف کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے درانداز کی صحیح شناخت کی، اور اس کے چھوٹے، سست رفتار اور کم بلندی والے پروفائل کی نگرانی کی، جیسے ہی سرحد کی خلاف ورزی کی تصدیق ہوئی، پاک فضائیہ کے کمانڈ سینٹر نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

کمانڈ سینٹر سے حکم ملتے ہی نمبر 9 سکواڈرن کا ایک ایف 16 طیارہ رات کے اندھیرے میں فضا میں بلند ہوا جس میں دو پائلٹ سوار تھے، اگلی نشست پر پائلٹ سکواڈرن لیڈر ذوالفقار ایوب اور پچھلی نشست پر نیویگیٹر سکواڈرن لیڈر افضل اعوان موجود تھے، زمینی ریڈار آپریٹرز کی درست رہنمائی کی مدد سے یہ طیارہ رات کے گھنے اندھیرے میں اس چھوٹے سے ڈرون کے بالکل قریب پہنچ گیا۔

پائلٹس نے ہدف کی تصدیق کی اور سکواڈرن لیڈر ذوالفقار ایوب نے گائیڈڈ سائیڈ وائنڈر اے آئی ایم-9 ایل میزائل فائر کر دیا، یہ ایک ہیٹ سیکنگ یعنی گرمی کی لہر کا پیچھا کرنے والا میزائل تھا، جس نے ڈرون کے چھوٹے سے انجن کی گرمی کو لاک کیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اس طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جسے بعد میں ثبوت کے طور پر اکٹھا کر لیا گیا، پاک فضائیہ نے اس کارروائی کو ایک ایسے شکار سے تعبیر کیا جسے اب تک ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔

اس واقعہ کو عالمی ہوا بازی کی تاریخ میں اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ دنیا میں پہلی بار ہوا تھا کہ کسی لڑاکا طیارے نے رات کے وقت گرمی کی لہر کا پیچھا کرنے والے میزائل سے کسی ڈرون کو مار گرایا ہو۔

 

جاسوسی مشنز اگرچہ بین الاقوامی قوانین کے تحت فضائی حدود کی خلاف ورزی ہیں، لیکن جنگی حالات میں یہ تمام بڑی افواج کا ایک معمول کا حصہ سمجھے جاتے ہیں اور بھارت نے اس مشن کی تفصیلات کی کبھی باقاعدہ تصدیق نہیں کی۔

پاکستان کے لیے یہ کارروائی اپنی فضائی سرحدوں کے کامیاب دفاع کی ایک بڑی علامت بن گئی، جبکہ عالمی عسکری اداروں کے لیے اس واقعہ نے یہ ثابت کر دیا کہ جدید ترین ڈرون بھی ناقابلِ شکست نہیں ہوتے، اور اس کی تازہ مثال ایران کے ہاتھوں امریکی ایم کیو نائن ڈرونز کی پے در پے تباہی ہے۔

پاک فضائیہ کے مطابق فضائی دفاع کے آپریٹرز اور شاہینوں نے اس کارروائی میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا، جو پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ قائم رہے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر اہم پیش رفت متوقع

Next

پاکستان میں بچت کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا انکشاف

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme