Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اسلام آباد میں منتخب حکومت قائم کرنے کی تجویز، تفصیلات سامنے آگئیں

By FARHAN.YOUNAS1992
June 6, 2026 1 Min Read
Comments Off on اسلام آباد میں منتخب حکومت قائم کرنے کی تجویز، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد کو جدید ، خودمختار اور با اختیار شہر بنانے کی بڑی تیاریاں جاری ہیں۔ نئی گورننس اسٹرکچر تجاویز سامنے آگئیں۔ وفاقی دارالحکومت کی اپنی اسمبلی، منتخب نمائندے اور اپنا چیف ایگزیکٹو ہوگا۔

سماء سے خصوصی گفتگو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے چھوٹے سے چھوٹے قانون کیلئے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری لینا پڑتی ہے۔

گورننس اسٹرکچر میں تبدیلی کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے مختلف اختیارات مرحلہ وار نئی قیادت کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر یہ تبدیلیاں ایگزیکٹو آرڈر یا آئینی ترمیم کے ذریعے لائی جائیں گی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ صوبوں میں یہ اختیار صوبائی اسمبلیوں کے پاس ہوتا ہے، اسلام آباد کی بھی اپنی باقاعدہ اسمبلی قائم کی جائے گی، مجوزہ اسمبلی میں تقریباً 20 سے 22 نشستیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے مطابق چیف ایگزیکٹو کو اسمبلی کے اراکین اکثریتی ووٹ سے منتخب کریں گے، آئی سی ٹی ، سی ڈی اے کے اختیارات بھی مرحلہ وار منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اثاثے، سرکاری زمین اور اہم حکومتی امور وفاق کے پاس ہی رہیں گے، اسلام آباد سے حاصل ہونے والا ریونیو وفاق کے اکاؤنٹ میں جاتا ہے، ریونیو کو مقامی سطح پر انفرااسٹرکچر، دیہی علاقوں کی ترقی پر خرچ کیا جانا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

حکم امتناعی ختم، پنجاب میں پراپرٹی ترمیمی ایکٹ فعال

Next

مصر نے امریکا سے قدیم تہذیب کے چار نایاب نوادرات واپس حاصل کر لیے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme