Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال سے فرار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 1 Min Read
Comments Off on اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال سے فرار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اڈیالہ جیل سے علاج کی غرض سے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا ایک سزایافتہ قیدی اسپتال سے فرار ہو گیا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار اور عدالت سے سزایافتہ تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات پولیس اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمر علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فرار ملزم کو اس کا بیٹا عدنان اور ایک نامعلوم شخص وہیل چیئر پر وارڈ سے باہر لے کر گئے۔ بعد ازاں زیر علاج ملزم کو گاڑی میں بٹھا کر موقع سے فرار کرا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گزشتہ سال کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم جمیل کو 9 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم اور اس کی مدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے میں غفلت یا معاونت کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

تانگیر میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ، اموات کی تعداد 2 ہوگئی

Next

بیوی نے جہیز میں ملنے والی گاڑی فروخت کرنے پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme