Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on وفاقی اردو یونیورسٹی اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی میں وفاقی اردویونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل اورامتحانات کےبائیکاٹ کااعلان کردیا جبکہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ کاکہناہے کہ وفاقی اردویونیورسٹی کےتمام کیمپسز کے امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہو نگے۔

کراچی میں منعقدہ اساتذہ کی مشترکہ جنرل باڈی میٹنگ میں آٹھ جون سے شروع ہونیوالے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔ اساتذہ نےوائس چانسلر کا دور ناکام قرار دیکر تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے ۔ چانسلر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وائس چانسلر کے احتساب کا مطالبہ کر دیا  ہے۔

ہاؤس سیلنگ میں 20 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے کی قراردادمنظور کرتے ہوئے اساتذہ و ملازمین کی ہاؤس سیلنگ اورتنخواہوں کے تمام بقایا جات فوری ادا کرنے کامطالبہ کیا ۔ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پنشن بقایاجات کی فوری ادائیگی ۔ سال 2022 میں مشتہر آسامیوں کے لیے فوری سلیکشن بورڈ منعقد کرنے اور برطرف اساتذہ و ملازمین کی مکمل بحالی اور حقوق کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

اساتذہ نے جزوقتی اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی اور میڈیکل پینلزکی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے مشروط داخلہ پالیسی ختم کرکے میرٹ پر داخلے دینے کی قرارداد منظور کی ۔ اعلامیے کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونےتک امتحانات اورتدریسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا ۔ دوسری جانب رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ کاکہناہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کے امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔ تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ امتحانی ڈیوٹیوں اور اوقات کار میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور امتحانات کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کریں ۔ طلبہ وطالبات اپنے امتحانات کے شیڈول کےمطابق مقررہ تاریخوں اور اوقات میں امتحانی مراکز پر حاضر ہوں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چینی قونصل جنرل کی ’چائنہ پاکستان سکیورٹی پارٹنر شپ ‘قائم کرنے کی تجویز، تعاون کے فروغ پر زور

Next

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا انٹرٹینمنٹ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme