Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

چینی قونصل جنرل کی ’چائنہ پاکستان سکیورٹی پارٹنر شپ ‘قائم کرنے کی تجویز، تعاون کے فروغ پر زور

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on چینی قونصل جنرل کی ’چائنہ پاکستان سکیورٹی پارٹنر شپ ‘قائم کرنے کی تجویز، تعاون کے فروغ پر زور

چین کے قونصل جنرل سن یان نے پاکستان اور چین کے درمیان ’’چائنہ پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ‘‘ کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شراکت داری فوجی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں چیئر مین  انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ محمّد مہدی کے گھر منعقدہ تقریب میں کہا ۔

تقریب میں سینیٹر پرویز رشید، مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ  سلیم بخاری ، محمّد مہدی اور نے بھی خطاب کیا۔ قونصل جنرل  سن یان نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت انفراسٹرکچر، صنعت اور رابطہ کاری کے منصوبوں میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی تربیت میں بھی اشتراک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دو پاکستانی خلا باز چین میں خصوصی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ایک پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن کے ابتدائی مشن میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر دور میں مضبوط اور قابلِ اعتماد رہی ہے۔ محمد مہدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات روایتی سفارت کاری سے آگے بڑھ کر پائیدار شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ محمد مہدی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین نے دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔

سہیل وڑائچ اور سلیم بخاری نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے چینی زرعی ٹیکنالوجی سے استفادے پر زور دیا۔ مقررین نے تقریب کو پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کا اہم سنگِ میل اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ تقریب میں حفیظ اللہ نیازی ، نوید چودهری ، صفدر خان ، اراکین پنجاب اسمبلی عمران جاوید ، رانا راشد منہاس ، سپریم کورٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے ركن امجد شیرازی ، سیکرٹری ریونیو پنجاب شفقت اللّه مشتاق  نے بھی شرکت کیں  ۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

Next

وفاقی اردو یونیورسٹی اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme