Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

پرو لیگ روانگی سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا، پی ایچ ایف کا تاریخی اقدام

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on پرو لیگ روانگی سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا، پی ایچ ایف کا تاریخی اقدام

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی ہے، جو پاکستانی ہاکی کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے گئے ہیں۔ ادا کی جانے والی رقم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر اعلان کردہ انعامی رقم اور پرو لیگ کے لیے ایڈوانس ڈیلی الاؤنس شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ان کے واجبات اور مراعات کی مکمل ادائیگی پیشگی بنیادوں پر کر دی گئی ہے۔

پی ایچ ایف کے سربراہ محی الدین وانی کے مطابق ہر کھلاڑی کو پرو لیگ کی مد میں تقریباً 7 لاکھ روپے جبکہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر 15 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو روزانہ الاؤنس کی مد میں 110 امریکی ڈالر فی کس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ قومی کھلاڑی مالی پریشانیوں سے آزاد ہو کر مکمل توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں ایف آئی ایچ پرو لیگ کے تحت میزبان بیلجیئم اور اسپین کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔ اس کے بعد قومی ٹیم 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف مزید چار میچز میں حصہ لے گی۔

پرو لیگ مہم کے بعد قومی ٹیم 14 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، جہاں پاکستان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ

Next

فیصلہ کن ون ڈے: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme