Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026، ٹیموں کی میزبان ممالک میں آمد جاری، ایرانی ٹیم کو بھی ویزے مل گئے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 1 Min Read
Comments Off on فیفا ورلڈ کپ 2026، ٹیموں کی میزبان ممالک میں آمد جاری، ایرانی ٹیم کو بھی ویزے مل گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں صرف سات روز باقی رہ گئے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شریک ٹیموں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

برازیل کی قومی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی ہے، جہاں شائقین نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی خصوصی رونمائی بھی کی گئی، جس نے فٹبال شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا۔

دوسری جانب ایرانی قومی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایران کی ٹیم اس وقت ترکیے میں تربیتی کیمپ میں موجود ہے اور 6 جون کو میکسیکو روانہ ہوگی۔ ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو ایرانی ٹیم کا باضابطہ بیس کیمپ ہوگا، جبکہ اس کے گروپ مرحلے کے میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ پہلی مرتبہ عالمی کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس کے باعث ایونٹ کا دائرہ کار پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 1248 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

فٹبال کا یہ میگا ایونٹ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی 2026 تک جاری رہے گا۔ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہے ہیں، جو فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ تصور کیا جا رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مالیاتی خسارہ 0.7 فیصد تک محدود، پاکستان نے تاریخی معاشی سنگِ میل عبور کر لیا

Next

فی کس آمدنی 1,901 ڈالر تک پہنچ گئی، عوامی خوشحالی کی جانب اہم پیش رفت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme