Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ میں ٹیکس وصولیوں پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ میں ٹیکس وصولیوں پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے اہداف پر تاحال حتمی اتفاق نہ ہونے انکشاف ہو اہے۔

حکومتی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور اخراجات میں کمی پر مذاکرات جاری ہیں جبکہ اخراجات میں کمی کے حوالے سے وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے پی ایس ڈی پی میں صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بتدریج ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس پرسندھ اورخیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی نئی حکمت عملی پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو راضی اور آئی ایم ایف سے معاملات طے کرنے میں وفاقی حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126 ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 3118 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت صوبائی نوعیت کے منصوبوں کے لیے صرف 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 786 مجموعی منصوبوں میں سے صرف 6 منصوبوں کے لیے 1.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ صوبے میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 8.6 ارب روپے علیحدہ مختص کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کو آئندہ برسوں میں پی ایس ڈی پی میں حصہ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال میں 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا مطالبہ کیاہے جبکہ صوبوں کو بھی 430 ارب روپے اضافی ریونیوجمع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت سے جی ڈی پی کا 2 فیصد کے برابر 2900 ارب روپے پرائمری سرپلس حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک میں آئندہ 3ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

Next

ڈسکوز کی نجکاری کا معاملہ: چین، قطر، سعودیہ اور ترکیےکا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme