Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

گلگت بلتستان میں آزاد، شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں: شازیہ مری

By FARHAN.YOUNAS1992
June 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on گلگت بلتستان میں آزاد، شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں: شازیہ مری

گلگت بلتستان انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ انتخابی میدان میں شکست کے خوف نے مخالفین کو پری پول رگنگ پر مجبور کر دیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، مختلف حلقوں سے انتخابی عمل میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کہا کہ کہیں انتظامی افسران کے تبادلے کیے جا رہے ہیں اور کہیں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کی اطلاعات ہیں، انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کی کوششیں جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری مشینری کے ذریعے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، شازیہ مر

گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے، وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں سرگرم شرکت انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بتائیں انتخابی عمل کو غیر جانبدار بنانے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں، آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت شفاف، منصفانہ اور ایماندارانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران گلگت بلتستان میں پنجاب پولیس کی موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، سرکاری مشینری کے استعمال کی ہر شکایت کا فوری نوٹس لیا جانا چاہئے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے پر اثرانداز ہونے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا، گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جمہوری قوتوں کا ساتھ دیں گے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، عوامی مینڈیٹ پر کسی قسم کا ڈاکہ جمہوری اقدار کے خلاف ہوگا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعلیٰ کے حکم پر پنجاب میں آلودگی پھیلانے فیکٹریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Next

مودی آبی جارحیت کر رہا، وفاق دیامر بھاشا ڈیم جلد مکمل کرے: بلاول بھٹو زرداری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme