Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ڈیجیٹل جنگ جاری ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: جمال رئیسانی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on ڈیجیٹل جنگ جاری ہے، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: جمال رئیسانی

کوئٹہ میں صوبائی وزراء علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور موجودہ دور کی جنگ بڑی حد تک ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں مختلف موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے رابطے، منصوبہ بندی اور بھرتیوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، آج دشمن صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ سوشل میڈیا مہمات اور ٹرینڈز کے ذریعے بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے نوجوان شدت پسندی یا پہاڑوں کا رخ کریں، بلکہ انہیں مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں، بعض کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کو بھی شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو ان معاملات کا جائزہ لینا چاہیے، بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صوبے کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں جاتی تھیں، شہناز بلوچ کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا، تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کررہی ہیں۔

ڈاکٹر صبیحہ کا بھائی کالعدم تنظیم کا حصہ ہے، تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں، بلوچستان کے نام علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کسانوں نے نئے بجٹ میں بجلی کے بلوں اور کھاد پر ریلیف مانگ لیا

Next

بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme