Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اسرائیل خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے لبنانی حدود سے نکل جائے: پاکستان

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on اسرائیل خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے لبنانی حدود سے نکل جائے: پاکستان

نیویارک:  پاکستان نے لبنان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے، جس میں اسرائیل کی بلیو لائن تک مکمل واپسی بھی شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے لبنان کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا۔

پاکستانی مندوب نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے اور اسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا۔

بعدازاں لبنان نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک جزوی جنگ بندی کا اعلان کیا، واشنگٹن میں لبنان کے سفارت خانے کے مطابق اس معاہدے سے ملک میں تنازع کا خاتمہ نہیں ہوگا، لیکن اس کے تحت اسرائیل کو بیروت اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول اس کے مضافات پر حملوں سے باز رہنا ہوگا، جب کہ ایران کا حامی گروپ اسرائیل پر اپنے حملے روک دے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے انتظامات اور براہ راست بات چیت کے باوجود، لبنان میں سکیورٹی اور انسانی صورت حال انتہائی تیزی سے بگڑ رہی ہے، جس کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور لبنانی حدود میں زمینی دراندازی میں بھی وسعت آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2000 مربع کلومیٹر جو لبنان کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے، اب اسرائیل کے غیر قانونی قبضے میں ہے، انخلا کے غیر قانونی احکامات شہریوں کے لیے مزید بے پناہ مصائب کا باعث بن رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ وہی حکمت عملی، وہی طریقہ کار ہے جو ہم نے دیگر مقامات پر دیکھا ہے یعنی اندھا دھند قتل عام، جبری بے دخلی اور قبضہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال مارچ سے اب تک لبنان میں خواتین اور بچوں سمیت 3400 سے زائد اموات اور 10,000 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے۔

اسرائیل کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کروانے میں امریکی کوششوں کے خیرمقدم اور اس عمل میں مسلسل شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Next

پاکستان اہم علاقائی طاقت اور قابل تعریف ثالث ہے، یورپی یونین

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme