Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی، کرکٹ کینیڈا معطل

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی، کرکٹ کینیڈا معطل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین، عالمی ٹورنامنٹس اور رکن ممالک سے متعلق کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ، خواتین کرکٹ، فرنچائز لیگوں اور کرکٹ کینیڈا کے معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی آزمائشی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اگر دونوں ٹیمیں رضامند ہوں تو خراب روشنی کے حالات میں کھیل جاری رکھنے کے لیے گلابی گیند (Pink Ball) استعمال کی جا سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد روشنی کی کمی کے باعث کھیل میں رکاوٹوں کو کم کرنا اور میچز کو زیادہ مؤثر انداز میں مکمل کرنا ہے۔

بورڈ اجلاس میں امپائرز کو مشکوک بولنگ ایکشن کے جائزے کے دوران ہاک آئی (Hawk-Eye) ڈیٹا تک رسائی دینے کی منظوری بھی دی گئی، جس سے بولنگ ایکشن کی جانچ مزید شفاف اور تکنیکی بنیادوں پر ممکن ہو سکے گی۔

آئی سی سی نے لیگ سائیڈ وائیڈ کے آزمائشی قانون کو مستقل طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اننگز کے دوران وقفے کا دورانیہ 15 منٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

خواتین کرکٹ کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 اب جون اور جولائی کے بجائے 14 سے 28 فروری 2027 تک منعقد ہوگی۔ اسی طرح ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے کوالیفکیشن پاتھ وے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ پاکستان اس ایونٹ کا میزبان ہوگا جبکہ بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

اجلاس میں آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کے فارمیٹ کی بھی منظوری دی گئی، جس میں 10 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں پانچ فل ممبر اور پانچ ایسوسی ایٹ ممالک شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے گلوبل کوالیفائر سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔

آئی سی سی بورڈ نے کرکٹ کینیڈا کی رکنیت سنگین انتظامی اور گورننس بے ضابطگیوں کے باعث معطل کر دی۔ تاہم معطلی کے باوجود کینیڈا کی قومی ٹیمیں آئی سی سی کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اہل رہیں گی۔

بورڈ نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی فرنچائز کرکٹ پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر اور فرنچائز لیگز کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔

مزید برآں، آئی سی سی کا دو رکنی وفد جلد ہی Bangladesh Cricket Board کا دورہ کرے گا، جہاں انتخابی عمل اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹرمپ کی مداخلت کے بعد بیروت پر اسرائیلی حملے مؤخر، حزب اللہ بھی جوابی کاروائی نہیں کرئے گی

Next

پنکی جیل میں، مگر مبینہ کوکین نیٹ ورک متحرک، پاپڑ کے پیکٹس میں سپلائی کا انکشاف

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme