Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

راولپنڈی: علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا ایسی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام ہے کہ 26 نومبر کے احتجاج کا پیغام میں نے عوام تک پہنچایا حالانکہ بانی پی ٹی آئی نے 26 نومبر کے احتجاج کا اعلان جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا تھا، میرے وکیل نے آج بہترین جرح کی لیکن میں نے کہا جو یہ کرنا چاہتے ہیں کرلیں سزا دینا چاہتے ہیں تو دے دیں جیل چلے جائیں گے، رہا کرنا چاہتے ہیں تو کردیں ہم نے ویسے بھی کون سا جرم کیا ہے، ہم اس کیس کو جلدی ختم کرنا چاہتے ہیں، عدالت سے جلدی کی تاریخ مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے ہم سن رہے ہیں سابق آرمی چیف بانی سے جیل میں ملنے گئے، ہمیں نہیں سمجھ آتی کہ یہ خبریں کہاں سے آتی ہیں؟ جن لوگوں کے یہ ذرائع ہیں وہ ہمیں بھی تو بتا دیں، بیرسٹر گوہر کو میں نے میسیج کر کے پوچھا کہ یہ کیا خبر چل رہی ہے؟ انہوں نے تصدیق کی کہ کوئی ملنے نہیں گیا یہ جھوٹ ہے میں بھی نہیں مانتی کہ ان کی اتنی بھی جرأت ہے کہ یہ وہاں پر جائیں، ملک سے باہر جانے کی بات تین برس سے عمران خان نے نہیں مانی تو اب کیا مانیں گے؟

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ بانی کے ساتھ اب کیا کرنا ہے، یہ بانی کی ضمانت نہیں لگنے دے رہے انہیں مکمل قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے، سہیل آفریدی نے کل منگل کے روز صوبائی کابینہ اور اپنے تمام ایم پی ایز کے ساتھ اڈیالہ جیل آنے کا کہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وفاقی بجٹ 2026-27: وزارتِ آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ میں تین گنا سے زائد اضافے کی تجویز

Next

وزیراعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس کے وفد کی ملاقات

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme