Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاک چین اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے: شہباز شریف

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاک چین اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے: شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران منعقدہ پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں (Joint Ventures) میں تبدیل کیا جائے۔

شہباز شریف نے بی ٹو بی کانفرنس سے متعلق پیش رفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک۔چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی۔

اس موقع پر شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ہانگژو میں 24 مئی کو منعقدہ پاکستان۔چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی، کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز، مصنوعی ذہانت (AI)، موبائل فونز اور ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کھاد، بیج، آبپاشی کے جدید آلات، فشریز اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں وسیع تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ بائیوٹیکنالوجی اور ویکسین سازی سمیت جدید صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے MoUs پر دستخط ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، احسن اقبال ، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، 3 خواتین مسافر آف لوڈ

Next

چلاس: فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme