Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستانی سفیر کا لیو ٹالسٹائی میوزیم اسٹیٹ کا دورہ، ثقافتی و علمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

By FARHAN.YOUNAS1992
June 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستانی سفیر کا لیو ٹالسٹائی میوزیم اسٹیٹ کا دورہ، ثقافتی و علمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے یاسنایا پولیانا میوزیم اسٹیٹ کی ڈائریکٹر ایکاترینا ٹالسٹایا اور ریسرچ ڈائریکٹر گالینا الیکسیوا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور یاسنایا پولیانا میوزیم اسٹیٹ کے درمیان ادبی تحقیق، تراجم کے منصوبوں اور تعلیمی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادبی اور علمی روابط کو مزید فروغ دے کر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی محققین اور ماہرین تعلیم کی یاسنایا پولیانا کے علمی اور ثقافتی پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران سفیر فیصل نیاز ترمذی نے لیو ٹالسٹائی کی تاریخی رہائش گاہ کا معائنہ کیا اور دنیا کے عظیم ترین ادیبوں میں شمار ہونے والی اس شخصیت کی زندگی اور ادبی خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

پاکستانی سفیر نے لیو ٹالسٹائی کی آخری آرام گاہ پر حاضری بھی دی اور عظیم روسی ادیب کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ادب، تحقیق، تعلیم اور عوامی روابط کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت اور علمی ورثے سے زیادہ بہتر طور پر آگاہ ہو سکیں۔

مبصرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی سفارت کاری، ادبی روابط اور علمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات، وزارت صحت سے متعلق امور پر گفتگو

Next

امید ہے اس بار ہماری کوئی سیٹ چوری نہیں ہوگی: بلاول بھٹو

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme