Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم

By FARHAN.YOUNAS1992
May 27, 2026 1 Min Read
Comments Off on امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون کیا اور امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق  دونوں رہنماؤں کی تقریباً 30 منٹ تک گفتگو ہوئی۔

ایرانی صدر نے امن کے قیام کی کوششوں پر  وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ گرمجوش اور  دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک  دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ دونوں  رہنماؤں  نے  مسلم اُمہ کو  عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق  ایرانی صدر نے سعودی عرب، قطر اور ترکیے اور دیگر ممالک کی امن کوششوں  میں شرکت کو  سراہا۔ وزیراعظم نے بحران کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع  پر ایرانی قیادت  اور عوام سے اظہاریکجہتی کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے خطے میں امن کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں، امن معاہدہ  جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے  وقار  اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، خطے میں امن کے قیام سے ایران کی معاشی صلاحیت سے  پورا خطہ مستفید ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر  اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہےگا، خطے میں امن کی بحالی پر دونوں ممالک کے لیے روشن اور خوشحال مستقبل موجود ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

فیلڈ مارشل کا عیدالاضحیٰ کےموقع پر ژوب میں مغربی سرحدوں پراگلےمورچوں کادورہ،جوانوں کےساتھ عیدمنائی

Next

پاکستان کوعالمِ اسلام کی پہلی اوردنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بنے 28 برس مکمل ہوگئے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme