Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

UN prepares resolution for new sanctions against Iran, US and Gulf countries mobilize
دنیا

سلامتی کونسل کی کوئٹہ ٹرین حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے تعاون پر زور

By FARHAN.YOUNAS1992
May 27, 2026 2 Min Read
Comments Off on سلامتی کونسل کی کوئٹہ ٹرین حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے تعاون پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے کوئٹہ کے قریب ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس “قابلِ نفرت” حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سلامتی کونسل کے 15 اراکین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حملے میں کم از کم 14 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ اس کے مجید بریگیڈ نے کیا۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، پاکستان کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس لیے حملوں کے منصوبہ سازوں، معاونت کرنے والوں، مالی مدد فراہم کرنے والوں اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی انسانی حقوق، مہاجرین اور انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی سے پیدا ہونے والے عالمی امن و سلامتی کے خطرات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

حج 2026: حجاج کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز، گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ

Next

اسرائیلی فوج کا دعویٰ: شمالی غزہ میں حماس کے نومنتخب عسکری سربراہ محمد عودہ شہید

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme