Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

عید قربان غیر رسمی معاشی سرگرمیوں کا اہم ذریعہ، ملک میں کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی؟

By FARHAN.YOUNAS1992
May 27, 2026 2 Min Read
Comments Off on عید قربان غیر رسمی معاشی سرگرمیوں کا اہم ذریعہ، ملک میں کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی؟

عید الاضحیٰ صرف ایک تہوار یا مذہبی فریضہ نہیں بلکہ ملک میں غیر رسمی معیشت کی سب سے بڑی سرگرمیوں کا مجموعہ ہے۔ اس عید پر پاکستان میں 540 ارب سے 750 ارب روپے تک کی معاشی سرگرمی ہوتی ہے۔

عید سے پہلے مارکیٹ سرمائے کی گردش میں تقریبا 620 ارب روپے اضافہ ہوتا ہے، جس میں بیشتر لین دین نقد ہوتا ہے۔سپلائی چین میں مویشی پال کسان، بیوپاری، ٹرانسپورٹرز، منڈی، مالکان، چارہ فروش، قصاب اور چمڑے کی صنعت سے وابستہ افراد کا روزگار جڑا ہے۔

عید قرباں کے دوران جانوروں کی خرید و فروخت اور قربانی کا مجموعی اوسط تخمینہ 641 ارب روپے ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں عید قرباں کے 3 دن میں تقریباً 74 لاکھ جانور قربان کیے جاتے ہیں۔ قربانی میں گائے، بھینس، بکرے، بھیڑ اور اونٹ شامل ہوتے ہیں۔ 5 لاکھ 32 ہزار ٹن سے زئد گوشت تقسیم ہوتا ہے جو کہ ملک کا سب سے بڑا نجی غیررسمی فوڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی ہے۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ملک کے طول و عرض میں صرف 72 گھنٹے کے دوران آدھے کھرب روپے سے زائد مالیت کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ یہ رقم وفاقی ترقیاتی پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کے تقریبا 60 فیصد کے برابر ہے۔ صرف منی پاکستان یعنی کراچی میں عید قرباں کے دوران 185 ارب روپے تک معاشی سرگرمی کا تخمینہ ہے۔

عید الاضحی کی سب سے خاص بات یہ کہ ایام عید میں شہروں سے دیہات تک 400 ارب روپے سے زائد آمدن کی منتقلی ہوتی ہے۔ جو کہ لائیو اسٹاک یا مویشی پالنے والے کسانوں اور دیہی خاندانوں کی آمدنی کا سب سے بڑا زریعہ ہے۔ قصاب ہزاروں روپے فی جانور فیس وصول کرکے عید سیزن لگاتے ہیں۔ قربانی کی کھالوں سے لیدر انڈسٹری  کو خام مال ملتا ہے جبکہ برآمدی صنعت بھی خوب فائدہ اٹھاتی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران جنگ پر امریکی صدر ٹرمپ کا ہنگامی اجلاس طلب

Next

اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme