Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش

By FARHAN.YOUNAS1992
May 26, 2026 2 Min Read
Comments Off on مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونسٹ نٹین لیمیٹوسکی نے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل ژاؤہونگ یانگ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے امور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

مریم نواز شریف نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو پنجاب میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیش کش کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ باکو اربن فورم کے 13 ویں سیشن میں پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو سراہا گیا، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد گھر بن چکے ہیں، پنجاب کے ہر حصے میں الیکٹرک بس اور ای بائیک پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونسٹ نٹین لیمیٹوسکی کو پاکستان کے ثقافتی ہب لاہور میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پنجاب کے ساتھ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پانی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے ایم او یو پر دستخط کرنے پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں، باہمی معاہدے پنجاب کی ترقی اور اصلاحاتی ایجنڈے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے اعتماد کا مظہر ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پروجیکٹ سیوریج نیٹ ورک اور بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ڈرینج سسٹم میں بہتری آئے گی، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے تعاون اربن کلچر میں مثبت تبدیلی کا باعث ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بی آر بی ڈی کینال میں مجوزہ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا تعاون قابل قدر ہے، ماحولیاتی تحفظ اور صحت عامہ میں بہتری کی طرف تیزی سے گامزن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نئے شہری طرز حکمرانی کے ماڈل کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈیٹا پلاننگ، ٹیکنالوجی مانیٹرنگ اور موسمیاتی سمارٹ انفراسٹرکچر سے عوام کے طرز زندگی میں بہتری آئے گی، صاف پانی، صحت اور بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم کی حج کے روح پرور اور بابرکت موقع پرامت مسلمہ خصوصا حجاج کرام کومبارکباد

Next

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے مواقع مزید مستحکم ہونے لگے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme