Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان ریلوے کا پشاور سے کراچی تک عوام ایکسپریس کا آغاز

By FARHAN.YOUNAS1992
May 25, 2026 1 Min Read
Comments Off on پاکستان ریلوے کا پشاور سے کراچی تک عوام ایکسپریس کا آغاز

سیکرٹری و چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے نئی ٹرین سروس کا افتتاح پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن میں کیا، افتتاحی تقریب میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔

جدید سہولیات سے لیس عوام ایکسپریس میں 8 ایئر کنڈیشنڈ بوگیاں، آرام دہ سیٹوں سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں جس میں 1234 مسافر سفر کرسکیں گے۔

اپ گریڈ کی گئی عوام ایکسپریس کی پہلی ٹرین ساڑھے 8 بجے پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی جو پشاور سے براستہ راولپنڈی، لاہور، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خان پور، لیاقت پور، رحیم یار خان، صادق اباد، ڈہرکی، پنوں عاقل، روہڑی، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیرد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔

سیکرٹری و چیئرمین پاکستان ریلویز سید مظہر علی شاہ نے عوام ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین میں مسافروں کو جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہے، جدید ٹرین میں سفر کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ حادثہ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، پاکستان ریلوے قومی یک جہتی کی علامت ہے، ریلوے سروسز کو مزید بہتر کریں گے، ہماری ریلوے سروسز کا پہیہ کبھی نہ رکے گا، ریلوے کی نئی سروسز اور بزنس دونوں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ کے واقعے پر افسوس ہوا، اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے، پاکستان ریلوے کو نئی ٹرین کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں، کینٹ سٹیشن پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

عیدالاضحیٰ کی آمد کیساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ

Next

آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme