Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سندھ رینجرز کی کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی ، 5 گرفتار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 25, 2026 1 Min Read
Comments Off on سندھ رینجرز کی کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی ، 5 گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی بھتہ وصولی میں ملوث احمد علی مگسی اور وقاص گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے خلاف کی گئی، دوران کارروائی ملزمان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عبداللہ،عبدالسمیع،حمید عرف خلیفہ، عبید عرف گجی اور خدا بخش عرف سنی شامل ہیں تاہم کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا جبکہ احمد علی مگسی اور وقاص گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ دونوں ملزمان پوشیدہ ٹھکانے سے پی آئی بی کالونی میں بھتہ وصولی کا منظم نیٹ ورک چلا رہے ہیں، گرفتار ملزمان احمد علی مگسی اور وقاص گروہ کے انتہائی اہم کارندے ہیں جبکہ ملزمان احمد مگسی اور وقاص مگسی کے احکامات پر پی آئی بی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں فیکٹری مالکان، نجی بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ کرنے کی دھمکی آمیز کالز کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Next

سانحہ چمن پھاٹک: فتنۃ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت ہوگئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme