Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم

By FARHAN.YOUNAS1992
May 24, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔

پاک چین دوستی کے 75سال مکمل ہونے کی خوشی میں چین کے شہر ہانگژو میں پاک چین بزنس ٹو بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاک چین دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اب آسمانوں کو چھو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت شہر ہانگژو صدر شی جن پنگ کے وژن کا نتیجہ ہے، صدر شی جن پنگ نے چین کو عالمی معاشی و عسکری طاقت بنایا، پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، 30 فیصد ایم او یوز معاہدوں میں بدل چکے، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کی نوجوان آبادی کو آئی ٹی ٹریننگ اور عالمی سرٹیفکیشن دے رہےہیں، چین کے ساتھ تعاون کے چار شعبے زراعت، آئی ٹی، اکنامک زونز، مائنز اینڈ منرل اہم ہیں، ایم او یوز کو تیزی سے معاہدوں میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں معدینات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور سرمایہ کاری کریں، پاکستان کو قرضے نہیں، مہارت اور سرمایہ کاری چاہیے، زراعت میں پیدا وار بڑھانے کے لیے بیج، مشینری اور بہترین طریقے چاہئیں، دیہی علاقوں میں لاکھوں چھوٹے کاروبار پیدا کریں گے، ویلیو ایڈیشن کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا اکنامک زون میں ون ونڈو آپریشن اور ریڈ کارپیٹ ٹریٹمنٹ ملے گا، کراچی میں 6 ہزار ایکڑ پر ورلڈ کلاس اسپیشل اکنامک زون بنا رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی

Next

عیدالاضحٰی کے موقع پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme