Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

ایران کا یورپ کو انتباہ: جنگ میں شمولیت کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا
دنیا

قطری وفد بھی ایران پہنچا ہے لیکن مذاکرات کا اصل ثالث پاکستان ہے، اسماعیل بقائی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 23, 2026 1 Min Read
Comments Off on قطری وفد بھی ایران پہنچا ہے لیکن مذاکرات کا اصل ثالث پاکستان ہے، اسماعیل بقائی

ایران نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی مذاکرات کے دوران اپنے جوہری پروگرام پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ) کا رکن ملک ہے اور یورینیم کی افزودگی اس کا قانونی اور خودمختار حق ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے مذاکرات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کو موضوعِ بحث بنانے کی کوشش کی تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات اب بھی “انتہائی گہرے اور پیچیدہ” ہیں، اس لیے کسی حتمی معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ قبل از وقت ہوگا۔

اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ قطر کا ایک مذاکراتی وفد بھی تہران پہنچا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ سفارتی عمل میں “اصل ثالث” پاکستان ہے۔ ان کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے امکانات کو آگے بڑھانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ تہران کی فوری ترجیح خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کا خاتمہ ہے، جبکہ لبنان میں جنگ بندی کے امکانات کو بھی ایران اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی حل ہی خطے کے امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار

Next

چارسدہ: مکان کی چھت گرنے سے 3 کم عمر بچے جاں بحق، والدین زخمی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme