Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

عید قرباں: لاہور میں صفائی آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل، 23 ہزار سے زائد عملہ متحرک

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 2 Min Read
Comments Off on عید قرباں: لاہور میں صفائی آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل، 23 ہزار سے زائد عملہ متحرک

ستھرا پنجاب پروگرام نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے خصوصی صفائی پلان جاری کردیا۔

حکام کے مطابق افسران سمیت 17 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، 5 ہزار ڈرائیورز اور سپورٹ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد عملہ تین شفٹوں میں خدمات انجام دے گا۔

عید پلان کے تحت شہریوں کو 15 لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 319 عید کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 103 عارضی کولیکشن پوائنٹس اور 4 ڈمپنگ سائٹس فعال ہوں گی۔ آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے لکھو ڈیر، سگیاں، ٹبہ اور سندر میں خصوصی ڈمپنگ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔

ڈی جی بابر صاحب دین کے مطابق عیدالاضحیٰ گرینڈ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا جبکہ گاڑیوں کی ٹریکنگ اور شہری شکایات کا فوری ازالہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق نہروں میں آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی ڈرون کیمروں سے کی جائے گی جبکہ بس اسٹینڈز، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور رش والے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

شہر کی 1500 جامع مساجد، عید گاہوں، 268 قبرستانوں اور تمام کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ 189 قربان گاہوں کی دھلائی بھی عید کے تینوں دن جاری رہے گی۔

ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی  100 فیصد گاڑیاں اور مشینری صفائی آپریشن میں استعمال کی جائے گی،  چاند رات آپریشن پر 23، عید کے پہلے دن 107،دوسرے دن 106اور عید کے تیسرے دن 88 ایکسکیویٹراستعمال کیے جائیں گے۔

چاند رات آپریشن پر 68، عید کے پہلے دن 187،دوسرے دن 179، عید کے تیسرے دن 62 ٹرالیاں استعمال کی جائیں گی۔چاند رات آپریشن پر 29، عید کے پہلے دن 73،دوسرے دن 69 اور عید کے تیسرے دن 30 لوڈرز استعمال کیے جائیں گے۔

چاند رات آپریشن پر 50، عید کے پہلے دن 358 دوسرے دن 344، عید کے تیسرے دن 179 ڈمپرز آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہوں گے۔عید کے پہلے اور دوسرے دن 637 اضافی پک اپس گلی محلوں سے آلائشیں اُٹھانے پر مامور ہوں گی۔

ٹاؤن کی سطح پر عیدالاضحیٰ آپریشن سے متعلقہ تمام ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔شہر کی 189 قربان گاہوں کی صفائی اور دھلائی عید کے تینوں دن یقینی بنائی جائے گی

ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 شہریوں کی شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے 24گھنٹے فعال رہے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا

Next

مائننگ سیکٹر کے لیے ٹیکس میں کمی اور چھوٹ کی تجاویزوزارت خزانہ کو ارسال

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme