Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان سے حج پروازوں کا 34 روزہ آپریشن مکمل

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 1 Min Read
Comments Off on پاکستان سے حج پروازوں کا 34 روزہ آپریشن مکمل

پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کیلئے 34 روزہ حج فلائٹ آپریشن مکمل ہو گیا۔

حکام کے مطابق آخری حج پرواز پی کے 741 لاہور سے 290 عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔ حج کیلئے پہلی پرواز 18 اپریل کو لاہور سے روانہ کی گئی تھی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ ان میں مدینہ منورہ کیلئے 186 جبکہ جدہ کیلئے 282 پروازیں چلائی گئیں۔

حج آپریشن کے دوران پاکستان کے 8 شہروں سے پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے کر روانہ ہوئیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 جبکہ سکھر سے 5 حج پروازیں چلائی گئیں۔حکام کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔

حج آپریشن میں پی آئی اے سمیت سعودی فضائی کمپنیوں اور نجی ائیرلائنز نے بھی حصہ لیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سوا چار سال بعد پاکستان کے ڈالرذخائر ایک بار پھر ساڑھے 22 ارب ڈالر سے تجاوز

Next

عطاء اللہ تارڑ سے بنگلہ دیشی سول سروس افسران کے وفد کی ملاقات

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme