Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کوکین کوئین انمول پنکی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بینک اکاونٹس کی تفصیل بھی منظر عام پر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on کوکین کوئین انمول پنکی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بینک اکاونٹس کی تفصیل بھی منظر عام پر

کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، کئی کارپوریٹ شخصیات اور نامور اداکاروں کو شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل فرانزک اور ابتدائی فنانشل آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، بعض اعلٰی سرکاری عہدے رکھنے والے افراد بھی ریڈار پر آسکتے ہیں،تحقیقاتی رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا پتہ چلا ہے،فیاض کمیونیکیشن اکاؤنٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی لین دین کیا گیا،  انمول پنکی 860 افراد کیساتھ مسلسل رابطے میں رہی ، 250 سےزائد رجسٹرڈ کلائنٹ نیٹ ورک اور ہائی پروفائل شخصیات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل اکاؤنٹس میں کارپوریٹس ادارے،ایکٹرز اور پبلک آفیشلز شامل ہیں،جےآئی ٹی نے ایف آئی اے، اے این ایف اور بینکوں سے رابطے شروع کر دیئے،اعلٰی سطح کی تحقیقات میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے،   انمول عرف پنکی کا کراچی میں بڑا نیٹ ورک موجود ہے، ملزمہ سے ایک کلو 240 گرام کوکین، کیپسول اور اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، پنکی کے خلاف سندھ اور پنجاب میں متعدد مقدمات درج ہیں، دستاویز میں پنکی کیخلاف منشیات اور مالی لین دین کے سنگین الزامات ہیں۔

بینک اکاونٹس کی تفصیلات

انمول عرف پنکی کے مزید بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں ہیں، پنکی کے صرف ایک اکاؤنٹس سے ڈیڑھ  سال میں تقریباً 3 کروڑ روپے منتقلی کا انکشاف  ہواہے، کوکین کسٹمرز سے لی گئی 2 کروڑ 94 لاکھ روپے  مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھیجی گئی، ذیشان نامی شخص نے بینک سے دیگر اکاؤنٹس میں ڈیڑھ سال کے دوران یہ رقم منتقل کی، بسال ایماکا نامی اکاؤنٹ میں  85 لاکھ 62 ہزار ، صداقت اللہ اکاؤنٹ ہولڈر کو16 لاکھ 50 ہزار ، ہانی فرقان کے اکاؤنٹ میں 77 لاکھ0    5ہزار روپے ، محمد سمیر کے اکاؤنٹ میں 63 لاکھ 75 ہزار ، ظفر علی کے اکاؤنٹ میں 27 لاکھ 80 ہزار روپے ، سکائی اوورسیز نامی ببینک اکاؤنٹ میں 10لاکھ روپے ، یہ  سب ٹرانزیکشنز  مبینہ طور پر غیر قانونی  تھیں ،تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیٹ بینک سے مالی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات مانگ لیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

Next

کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا:الیکشن کمیشن

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme