Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

پاکستان اور چین کی دوستی کی شہد سے میٹھی اور ہمالیہ سے بلند دوستی کو 75 سال مکمل ہوگئے، دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو وفاقی دارالحکومت میں شایان شان طریقے سے منایا گیا، مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر وزارت داخلہ میں ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیرمملکت داخلہ اور سیکرٹری داخلہ نے پودا لگایا۔وفاقی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک چین دوستی کو خطے کے امن، ترقی اور اعتماد کی روشن مثال قرار دیا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اتنا اہم دن ہے کہ اس حوالے سے اب وزیراعظم پاکستان چائنہ کا دورہ کر رہے ہیں کہ پاکستان اور چائنہ کے تعلقات کا 75 سال مکمل ہونے پر اور مختلف معاہدوں سی پیک جیسے معاہدوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزارت پارلیمانی امور میں بھی پاک چین تعلقات کے پچھتر برس مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔تقریب کے شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

پاک چین دوستی کے75سال مکمل ہونے پر  ننکانہ صاحب ضلعی ہیڈکوارٹرمیں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،   ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے چینی وفد کے ہمراہ پرچم کشائی کی، تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اے سی،سی ای او ایجوکیشن دیگر ضلعی افسران سمیت سکھ برادری نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے گئے، قومی ترانے بھی بجائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ڈی سی ننکانہ تسلیم اختر نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آئی ایم ایف کے لیوی اہداف پر وزارت پٹرولیم نے تحفظات کا اظہار کردیا

Next

کوکین کوئین انمول پنکی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بینک اکاونٹس کی تفصیل بھی منظر عام پر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme