Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

ملکی معیشت کہاں کھڑی ہے؟ بڑے مالیاتی اداروں نے معاشی خاکہ جاری کر دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on ملکی معیشت کہاں کھڑی ہے؟ بڑے مالیاتی اداروں نے معاشی خاکہ جاری کر دیا

سٹیٹ بینک، پاکستان سٹاک ایکسچینج، ایف بی آر، نیپرا، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار نے معاشی سمت واضح کر دی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ، صنعتی سرگرمیاں، سیمنٹ اور آٹو سیکٹر مضبوط، حکومتی قرضے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ، برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی سے معاشی تشویش بڑھ گئی۔

ملکی آٹو سیکٹر میں بہتری، گاڑیوں کی سالانہ فروخت 106.9 فیصد، ٹریکٹرز کی فروخت 76.3 فیصد بڑھ گئی۔ آٹو فنانسنگ کا حجم 36.6 فیصد بڑھ کر 360 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کھاد کی فروخت بڑھ گئی، زرعی طلب سے سالانہ کھاد کی فروخت 84.7 فیصد رہی، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.1 فیصد پر پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس مثبت سے منفی زون میں داخل ہوگیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، درآمدی بل بڑھ کر تقریباً 7 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق خالص بیرونی سرمایہ کاری 69.5 فیصد کمی کا شکار ہونے سے حجم 5 کروڑ 45 لاکھ ڈالر پر آگیا۔

سٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی، 100انڈیکس ماہانہ 9.6 فیصد اور سالانہ 46.4 فیصد بڑھ گیا، تعمیراتی شعبے کی ترقی سے سیمنٹ کی فروخت 11.1 فیصد بڑھ کر 39 لاکھ ٹن پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی ترقی کا انڈیکس ایک سال میں 11.1 فیصد بڑھ کر 124.9 پر آگیا، حکومتی قرضے ایک سال میں خطرناک حد سے تجاوز کرکے 80 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک ذخائر ایک سال میں 55.2 فیصد بڑھ کر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، پٹرولیم مصنوعات میں ڈیزل کی فروخت سالانہ 11.6 فیصد اور پٹرول 6.9 فیصد کم رہی۔

رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر بجلی کی پیداوار طلب میں کمی سے ایک سال میں 9.7 فیصد کم رہی، ملکی ترسیلات زر 10.5 فیصد بڑھی اور روپیہ امریکی ڈالر کےمقابلے میں 0.8 فیصد معمولی بہتر ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے قرضے ایک سال میں 11.8 فیصد بڑھ کر 106 کھرب روپے رہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Next

نوجوان نسل کو جدید خطرات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا: ملک احمد خاں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme