Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

تہران:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ روز غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچے جہاں انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں وزیر داخلہ کا یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان نے جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔

انہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے براہ راست مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے، تاہم پاکستان مسقتل جنگ بندی اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

محسن نقوی کے تہران کے یہ غیر معمولی دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان بارڈر لائن پر ہیں، اگر ہمیں درست جوابات نہیں ملتے تو معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے، ہم کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ بہت جلد یا چند دنوں میں ہو سکتا ہے، لیکن خبردار کیا کہ تہران کو سو فیصد درست جوابات دینے ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران کو امریکی فریق کا نقطہ نظر موصول ہو گیا ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہا ہے، انہوں نے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کے ایرانی مطالبات کو دہرایا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کی گرفتاری غیر قانونی ہے،ترجمان د فتر خارجہ

Next

سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں نرمی کی منظوری دیدی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme