Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

محکمہ زراعت پنجاب کی بڑی کامیابی، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں مقررہ ہدف کے قریب پیش رفت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on محکمہ زراعت پنجاب کی بڑی کامیابی، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں مقررہ ہدف کے قریب پیش رفت

لاہور: سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کمشنر آفس ملتان میں کپاس کی کاشت اور پیداوار سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری کاٹن مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان، محکمہ زراعت اور انہار کے افسران، کاشتکاروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جبکہ کمشنر ڈی جی خان چوہدری اشفاق احمد سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار کسانوں کی معاشی خوشحالی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کاشت مہم میں ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کسانوں کی رہنمائی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کریں

انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں کھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

افتخار علی سہو نے موسمی حالات کے تناظر میں ماہرین کی مشاورت سے نئی کاٹن ایڈوائزری جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں 7 لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 81 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 4 لاکھ 25 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا جہاں 93 فیصد ہدف مکمل ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد

Next

میرا کا انکشاف: شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، کردار بعد میں کترینہ کیف کو مل گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme