Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

واہ کینٹ میں 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز، واپڈا، آرمی، ایئر فورس اور نیوی کامیاب

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on واہ کینٹ میں 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز، واپڈا، آرمی، ایئر فورس اور نیوی کامیاب

واہ کینٹ میں 55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتر آئی ہیں۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ قومی سطح کے مقابلے پی او ایف اسپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں جاری ہیں۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی روز سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے جہاں واپڈا، آرمی، ایئر فورس اور پاکستان نیوی نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

افتتاحی میچ میں واپڈا نے ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو سخت مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ میچ کے سیٹس کا اسکور 23-25، 17-25 اور 21-25 رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم واپڈا نے تجربے کی بنیاد پر کامیابی اپنے نام کرلی۔

دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ 0-3 سے جیت لیا۔ آرمی کی ٹیم نے ابتدا سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور 16-25، 23-25 اور 20-25 کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ایئر فورس نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور 0-3 سے واضح برتری کے ساتھ فتح سمیٹی۔ اسی طرح پاکستان نیوی نے گلگت بلتستان کی ٹیم کو بھی 0-3 سے شکست دے کر اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ملک کے مختلف اداروں اور صوبائی یونٹس کی نمایاں ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران قومی سطح کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

انگلینڈ کرکٹ کے سابق کپتان مائیک اسمتھ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Next

ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کیلئے ترکیہ روانہ، امریکی ویزا کارروائی بھی مکمل کی جائے گی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme