Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی معطلی پر خط لکھ دیا۔

خط میں خیبرپختونخوا میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خط میں لکھا کہ خیبر پختونخوا قدرتی گیس پیدا کرنے والا بڑا صوبہ ہے، صوبے کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے، صوبہ تقریباً 494 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے جبکہ استعمال صرف 120 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

خط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا کے سی این جی سیکٹر کو 36 سے 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے جو کھاد کے شعبے کو منتقل کی گئی ہے، سی این جی سیکٹر کو گیس بندش سے صوبے میں بے چینی اور امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس استعمال کا پہلا حق حاصل ہے، پشاور ہائیکورٹ بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو غیر منصفانہ قرار دے چکی ہے، سی این جی بندش سے ہزاروں افراد کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر بڑی حد تک سی این جی پر انحصار کرتا ہے، گیس بحالی ناگزیر ہے، مہنگے ایندھن کے استعمال سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بحال کرنے کیلئے فوری مداخلت کی درخواست کی جبکہ وزیر اعظم سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے اور سی این جی سیکٹر کو گیس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرنے کی بھی درخواست کر دی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ

Next

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme