Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کراچی حب ریور روڈ سے کالعدم تنظیم سندھو دیش ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on کراچی حب ریور روڈ سے کالعدم تنظیم سندھو دیش ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی :  کالعدم تنظیم سندھو دیش ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالجبار سرکی ولد غلام رسول کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے رینجرز چیک پوسٹ حب ریور روڈ رئیس گوٹھ سے کالعدم تنظیم سندھودیش ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالجبار سرکی ولد غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

گرفتار دہشتگرد 2020 میں کالعدم تنظیم سندھودیش ریپبلکن آرمی کے کمانڈر سجاد شاہ کے گروہ میں شامل ہوا، کمانڈر سجاد شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ میں تخریب کاری کی مختلف کاررائیوں میں ملوث ہے۔

گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جون 2020 میں نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب واقع رینجرز چوکی پر گرنیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوئے تھے جبکہ رینجرز چوکی کو جزوی نقصان پہنچا۔

گرفتار دہشتگرد 14 اگست کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کے لیے گلشنِ حدید میں آزادی اسٹال کی ریکی کرچکا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کے طور پر شامل ہے۔

گرفتار دہشتگرد سندھودیش ریپبلکن آرمی کے کمانڈر سجاد شاہ سے بیرون ملک رابطے میں تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں واقع حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کو بمع اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کی درخواست پر ’پروجیکٹ فریڈم‘ روکا گیا، مارکو روبیو

Next

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس 2 روز کیلئے منسوخ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme