Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکۂ حق: ویانا میں سفیر پاکستان کا سفارتی و عسکری کامیابیوں پر خراجِ تحسین

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکۂ حق: ویانا میں سفیر پاکستان کا سفارتی و عسکری کامیابیوں پر خراجِ تحسین

ویانا:  ویانا میں سفیر پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں ’’معرکۂ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد 21 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔

تقریب میں سفارتخانے کے اعلیٰ حکام، پاکستانی کمیونٹی، اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے افراد اور بچوں و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کا ماحول قومی جذبے، حب الوطنی اور پاک فوج سے والہانہ محبت سے سرشار رہا۔

تقریب میں قومی ترانہ پیش کیے جانے کے دوران تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا جس سے ہال پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان کامران اختر ملک نے کہا کہ معرکۂ حق صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان، قربانی اور بہترین سفارت کاری کی روشن علامت ہے، آج پاکستان کی سفارت کاری عالمی سطح پر انتہائی مضبوط اور مؤثر انداز میں ابھر کر سامنے آئی ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں نے قومی مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی کامیابی کا سہرا پاک فوج، حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام، میڈیا، اوورسیز پاکستانیوں اور قومی اداروں کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمندأنہ قیادت، پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

کامران اخترملک نے وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی سفارتی مشنز کی کامیاب سفارت کاری کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر نہایت مؤثر انداز میں اپنا مقدمہ پیش کیا اور دشمن کے منفی پروپیگنڈے کو شکست دی۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور انتہائی منظم افواج میں شامل ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

تقریب کے دوران معرکۂ حق کی کامیابی پر مبنی خصوصی ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور تالیاں بجا کر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔

دیگر مقررین میں عرفان شاہد، غلام مصطفیٰ بلوچ، پروفیسر شوکت اعوان اور مصر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر عزت عواد شامل تھے، جنہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور پاکستان کے دفاع میں تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

معروف شاعر غلام مصطفیٰ نعیمی نے اپنی ولولہ انگیز نظم کے ذریعے پاک فوج اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر امتِ مسلمہ، فلسطین، پاکستان، پاک فوج، ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عالمی امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، آخر میں پاکستان زندہ باد سے ہال گونج اٹھا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

Next

گلاسگو: قونصل جنرل پاکستان نے معرکہ حق جوش و خروش سے منایا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme